لاہور،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستخط والی ایک جرسی پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو تحفے میں دی، جس کے بعد آفریدی نے وراٹ کوہلی سمیت ہندوستانی ٹیم کو شکریہ کہا ہے۔ہندوستانی ٹیم نے کچھ دن پہلے ہی آفریدی کے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کھیل جذبے کو دکھاتے ہوئے انہیں ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستخط شدہ جرسی آفریدی کو تحفے میں دی تھی۔ 18 نمبر کی جرسی پر اسٹار بلے باز وراٹ کے علاوہ یوراج سنگھ، آشیش نہرا، جسپریت بمراہ، سریش رینا، پون نیگی، محمد سمیع، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، اجنکیا رہانے، شکھر دھون، روی چندرن اشون،ہاردک پانڈیا اور روی شاستری کے دستخط ہیں۔ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھاکہ خوش اور مکمل ہندوستانی ٹیم کا اس شاندار تحفہ کے لئے شکریہ، سپر اسٹار امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔آفریدی نے اس سال فروری میں سرکاری طور پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو الوداع کہہ دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال ہندوستان کی میزبانی میں ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 1716 رنز اور 48 وکٹ لئے ہیں۔ وہیں 398 ون ڈے میں 8064 رنز اور 395 وکٹیں ان کے نام ہیں۔